
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومت کو بے نقاب کررہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں، میڈیا سنسرشپ اور سلیکٹڈ حکومت سمیت کچھ بھی تو ’نیا‘ نہیں ہے اس پاکستان میں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ احتساب اور سلیکٹڈ گرفتاریاں اس سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کررہی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو ویسا ہی ضیا ءاور مشرف جیسا بلکل پرانا آمرانہ پاکستان ہے، اس طرز کے حربے ہمارے مزاحمت کرنے کے عزم کو پسپا نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News