ISLAMABAD: 09 SEP – Chairman PTI Imran Khan presideing over the meeting of PTI senior leadership in Islamabad. – DNA Photo
پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نےکینیادورے کے آخری مرحلے میں کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات اورمختلف نیول یونٹس کا دورہ کیاہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر کینیا نیوی سے ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیاہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہناہے کہ کینیا نیوی بیس مٹونگوےآمد پرکمانڈرکینیا نیوی نےنیول چیف کا گرمجوشی سے استقبال کیاجبکہ نیول بیس آمد پرسربراہ پاک بحریہ کوگارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔
ترجمان نےبتایاکہ نیول چیف نےکینیا کی مختلف نیول یونٹس بشمول کینیا نیوی ٹریننگ کالج اور مختلف سیمولیٹرز کا دورہ کیا ۔ اس دوران نیول چیف کو مختلف شعبوں پر بریفنگز بھی دی گئیں۔
ترجمان کا کہناہے کہ نیول چیف کایہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
