
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ آصف زرداری اور نواز شریف’این آر او ‘ چاہتے ہیں جو میں انھیں کسی صورت نہیں دونگا کیونکہ ایساکرنا ملک سے غداری کرنے کے مترادف ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی طرح اگر انھیں بھی این آر او مل گیا تو یہ عوام مجھے کبھی معاف نہیں کرینگے۔یہ سب مجھے کہتے ہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر آگے بڑھو لیکن جب تک کرپٹ عناصر کو کٹہرے میں نہیں لایا جائیگا تو کرپشن کیسے ختم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام مجھے جانتی ہے کہ میرا جینا مرنا اس ملک کے ساتھ ہے، میرے نہ کوئی بڑے بینک بیلنس ہیں اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی جائیدادیں موجود ہیں۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کہنا تھا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ ان سب کی کرپشن کی معلومات مل رہی ہیں اس لئے حکومت کو گرانے اور بلیک میل کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور ایک ہو کر سامنے آرہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق منی لانڈرنگ میں 10 سے 12 ارب روپےشامل ہیں۔
عوام سے درخواست کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پوری پاکستانی عوام مل کر ٹیکس دے گی تو خسارے سے باآسانی نکلا جاسکتا ہے ورنہ حکومت کو مزید نوٹ کی چھپائی کرنی ہوگی جس سے مہنگائی بڑھ جائیگی۔
عمران خان نے عوام کو بتایا کہ حکومتی برآمدات میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے او رغیر ضروری درآمدات کو ختم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News