
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جہا ں ایک طرف بارشوں نے جل تھل ایک کر کے موسم خو شگوار کر دیا ہے۔
دوسری جانب لاہور شہر میں ابررحمت زحمت بن گئی ہے، نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور کے علاوہ کراچی کےمختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم حسین ہو گیا ہے۔
پنجاب ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News