Advertisement
Advertisement
Advertisement

جج ارشد ملک کی شکایت پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی

Now Reading:

جج ارشد ملک کی شکایت پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نےن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جج ویڈیو بلیک میلنگ اسکینڈل کی تحقیقات  میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز،پارٹی صدر شہباز شریف اورسابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی سمیت نیوز کانفرنس کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پرویز رشید،  خواجہ آصف اور عظمیٰ بخاری  کے علاوہ جج کی ویڈیو بنانے والے میاں طارق،

 میاں رضا اور ناصرجنجوعہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

ارشد ملک کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق مریم نواز اور دیگر نے ویڈیو کا مواد ٹیمپر کیا اور الیکٹرانک فارجری کی، جو ویڈیو دکھائی گئی اس میں ہیرپھیر کی گئی۔

Advertisement

ارشد ملک نے موقف اپنایا کہ وہ دو ہزار سے دو ہزار تین کے درمیان  ملتان میں بطورایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج تعینات تھے۔ میاں طارق نے اُنہیں ورغلاکرنشہ آورچیزکھلائی اورخفیہ طورپروڈیوبنالی، اسےمینیوپلیٹ کرکےبلیک میل کرنےکے لیےغیر اخلاقی ویڈیومیں تبدیل کیاگیا، جس کے بعد میاں طارق نےویڈیون لیگ کےمیاں رضاکوفروخت کی، ناصربٹ ،ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورمہرغلام جیلانی نےدباؤڈالناشروع کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، جاتی امرامیں نوازشریف سےاورمدینہ منورہ میں حسین نوازسےملاقات بھی کروائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر