
فیڈرل بورڈ آف ریوینیومیں مافیا اورکرپٹ عناصرکیخلاف کریک ڈاون کا آغازہوگیا۔ چیئرمین ایف بی آر کی جانب سےبڑے شہروں کے ریجنل آفسز میں ملازمین کےتبادلے کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملازمین کے تبادلوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے تحت گریڈ 9 سے گریڈ 16 کےتین ہزار ایف بی آر افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے۔
ایف بی آرذرائع کے مطابق یہ ملازمین گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات تھے۔
ذرائع کا کہناہےکہ چیئرمین ایف بی آر نے فوری طور پر کرپشن اور بدعنوانی ختم کرنے کے لیے ملازمین کے تبادلوں کی منظوری دی۔
زرائع ایف بی آرکاکہناہے کہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 کےافسران کےآئندہ چند دنوں میں تبادلوں کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News