
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ن لیگ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو حقیقت کے برعکس اور ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دے دیا ہے۔
جج محمد ارشد ملک نے رجسٹرار احتساب عدالت کے دستخط سے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں فاضل جج نے مریم نواز کی پریس کانفرنس اور اس میں دکھائی جانے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ ویڈیو جعلی، جھوٹی اور مفروضے پر مبنی ہے، مجھ پر بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی دباؤ نہیں تھا ،تمام فیصلےخدا کو حاضر ناظر جان کے قانونی شواہد کی بنیاد پر کیے۔
جج نے مزید کہا کہ مریم صفدر صاحبہ کی پریس کانفرنس میں دکھائی جانے والی ویڈیو حقائق کے برعکس ہے، مختلف مواقعوں پر ہونے والی گفتگو کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔
مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اپنا موقف دیتے ہوئے احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ نوازشریف کے مقدمے کے دوران مجھے بارہا ان کے نمائندوں کی جانب سے رشوت کی پیشکش کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News