
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےاعلان کیا ہےکہ جیلیں بھردیں گےلیکن عمران خان کی حکومت کونہیں مانیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکےرنگ روڈ پراپوزیشن جماعتوں کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نےکہا کہ آج جعلی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
خطاب میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کےانتخابات جعلی تھے،اب پورے ملک میں عمران خان سلیکٹڈ نہیں،ریجیکٹڈ ہوگئےہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی تائید سے جے یوآئی نے ملین مارچ کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ان شاٰء اللہ دوسرابڑا اجتماع ہو گا جو تاریخ ساز ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے جلسہ میں پاکستان کی نظریاتی، جمہوری شناخت،اقتصادی تحفظ کے حوالہ سے ایک آواز بن کربات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News