سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے۔
Shabbar Zaidi not being changed. He will remain in his position.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 18, 2019
معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔
واضح رہے کہ چیئرمین شبر زیدی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ دو ماہ قبل ہی ماہر معاشیات شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
