پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بے قصور ہیں اور اب ان کو قید میں رکھنا گناہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں ملی، عمران خان ایک جلسے کی اجازت دیتے ہوئے ڈرتے ہیں، آج جگہ جگہ جلسے ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو نے نوازشریف کو 22 کروڑ عوام کے سامنے سرخرو کردیا اور اب یہ ثابت ہوچکا کہ انہیں ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے کی سزا ملی۔
انہوں نے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے،یہ جانتے ہوئے بھی نوازشریف سرجھکا کر جیل چلے گئے، نواز شریف کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے پر سزا ملی، وہ بےگناہ ہی نہیں بہادر بھی ہے۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں آپ جیت چکے ہو، لوگ نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے کا جشن منارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
