ڈیرہ اسماعیل خان میں آج صبح ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم سے کم چار افراد شہید اور آٹھ سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خود کش حملہ آورنے خود کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب ریسکیو 1122کی گاڑی پولیس اہلکاروں کے جسد خاکی لے کر ہسپتال میں داخل ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد میں پولیس اہلکار سمیت بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی ایس پی افتخار شاہ کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور خدشہ ہے کہ خودکش حملہ آور خاتون ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کے لیے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
