Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالستارایدھی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

Now Reading:

عبدالستارایدھی کی تیسری برسی آج منائی جا رہی ہے

انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے عا لمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی تیسری بر سی آ ج منا ئی جارہی ہے۔
عبد الستار ایدھی یکم جنوری 1928 کوبھارت میں پیدا ہوئے ، انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400 سے زائد مراکز کام کررہے ہیں، عبدالستار ایدھی نےدنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس بھی قائم کی، انہوں نے یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی، وہ قدرتی آفات اور حادثات میں متاثرین کی فوری مدد کے لیے ہر مقام پر خطرات کی پر وا ہ کیے بغیر پہنچتے تھے۔
1951 میں انھوں نے صرف 5ہزار روپے سے ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور پھر اپنی نیک نیتی سے فلا ح وبہبو د کے کا م کر تے ہو ئے کلینک، زچہ خانے، پاگل خانے، معذوروں کے لیے گھر، بلڈ بنک، یتیم خانے، لاوارث بچوں کو گود لینے کے مراکز، پناہ گاہیں اور اسکول بھی قائم کر کے بہترین مثال قائم کی۔
عبد الستار ایدھی کو بین الاقوامی سطح پر 1986ء میں فلپائن نے ریمن میگسیسے ایوارڈ، 1993ء میں روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کی جانب سے پاؤل ہیرس فیلوشپ سے نوا زا گیا۔
طویل علالت کے باعث اس عظیم ہستی کا انتقال 8 جولائی 2016ء کو کراچی میں ہوا ، پاکستان میں سماجی خدمات کا درخشندہ عبدالستار ایدھی آج ہم میں نہیں لیکن ان کا نا م اور کام ہمیشہ یا د رکھا جائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیمہ خان کے 10ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء و اساتذہ کے ساتھ نشست، قومی صورتحال پر گفتگو
شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر