
وہاڑی کے نواحی علاقے میں ٹیوب ویل میں نہاتے ہوئے دوبچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی علاقے میں ٹیوب ویل میں نہاتےہوئے ڈوبنے والے بچوں کی لاشوں کونکال لیاگیا۔ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نےجائے وقوعہ پرپہنچ کرکارروائی کی اورلاشیں نکالنے کے بعد انہیں سرد خانے منتقل کردیاگیا۔
ریسکیو اہلکاروں کاکہناہے کہ ڈوبنے والے دونوں بچےسگے بھائی ہیں اوران کے نام عثمان اوراذان ہیں۔
دوسری جانب بچوں کی ہلاکت کا سن کر والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔ ان کا کہناتھا کہ بچوں کے بغیر ان کی دنیا اجڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News