
اسلام آبادہائیکورٹ نےسابق ایم ڈی پی ایس اوشیخ عمران الحق اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پانچ پانچ لاکھ روپےکےمچلکوں کےعوض یکم اگست تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایل این جی اسکینڈل کیس کےخلاف عمران الحق اور مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکی جبکہ سینیٹر مصدق ملک، محسن شاہنواز، رانجھا، مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
عدالت میں سماعت کےدوران درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 15 جولائی کو کال اپ نوٹس ملاجبکہ16 جولائی کو چیئرمین نیب نےملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےتھے۔
عدالت میں قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نےوکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی سے استفسار کیا کہ کیا اب تک مفتاح اسماعیل کیخلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔ جس پر وکیل راجہ رضوان عباسی کاکہنا تھا کہ جی ہاں اب تک مفتاح اسماعیل کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران الحق اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی پانچ پانچ لاکھ روپےکےمچلکوں کےعوض یکم اگست تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News