کراچی ،سیر وتفریح کی خاطر ہاکس بے جانے والے دو نوجوان سمندر کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے۔
حادثہ ہاکس بے میں پیش آیا جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پانی کی تیز لہروں کے باعث ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا،تھوڑی دیرکے بعد سمندر نے دو لاشیں مل گئی جبکہ ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق ڈوب کرجاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالباسط اور عرفان جبکہ بے ہوش نوجوان کی شناخت حماد کے نام سے کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
