
ایل این جی اسکینڈل کیس میں سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل و سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی درخواست ضمانت منظورکرلی گئی، عدالت نےملزمان کی 7 روز کے لیے ضمانت منظورکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو 5 لاکھ زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ اسلام آباد کی عدالت سے رجوع کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دے دی۔
مفتاح اسماعیل کے وکیل کاکہناتھا کہ ان کے موکل نے نیب سے تعاون کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہناتھاکہ گزشتہ روز نیب طلبی کے نوٹس تاخیر سے ملےتھے۔نیب کی کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے۔
گزشتہ روز نیب نے اسی کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔
نیب کاٹیم کا کہناتھا کہ کل دوپہر سے مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر، دفتر اور ڈیفنس میں بھائی کے گھر چھاپے مارے۔
واضح رہے کہ ملزمان پر ایل این جی ٹرمینل کی مد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہچانے کا الزام ہے۔ملزمان پر ایل این جی کا ٹھیکہ 15 سال تک من پسند افراد کو دینے کابھی الزام ہے۔
نیب نے جون 2018 میں ایل این جی کیس میں انکوائری کا آغاز کیاتھا۔
دوسری جانب عدالت پہنچنے پرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئےسابق مشیرخزانہ کاکہناتھا کہ نیب نے جب بھی طلب کیا میں وہاں گیا ہوں، کل صبح 10 بجے کانوٹس مجھے دوپہر 3 بجے موصول ہوا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پرصحافی کے سوال پرمفتاح اسماعیل کاکہناتھا کہ خاقان عباسی جیسا مخلص انسان اس ملک کو پھر کبھی نہیں ملے گا،وہ ایک شریف اور ایماندار شخص ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب عدالت آیا ہوں تواپنی درخواست رکھوں گااورعدالت کاجوبھی فیصلہ ہوگاتسلیم کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News