
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال کیس کی احتساب عدالت میں سماعت جاری ہے، جج جوادالحسن کیس کی سماعت کررہے ہیں۔
سما عت کے دوران شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ ان کی کمر میں تکلیف ہے وہ زیادہ دیر نہیں رُک سکتے ، شہباز شریف کی جانب سے حاضری لگائے جانے کے بعد واپس جانے کی استدعا کی گئی۔
کمرہ عدالت میں شدید گرمی اور لوگوں کے رش کے باعث اے سی نے بھی کام چھوڑ دیا، پنکھوں کی ہوا بھی غائب، لوگ پسینے سے شرابور ہو گئے،اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہو ئے شہبازشریف کو کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت مل گئی، جو کہ احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے ہیں۔
کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری احتساب عدالت کے اندار اور باہر تعینات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News