
رانا مشہود نے آج نیب میں پیشی پر کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔
لاہور میں پنجاب اسپورٹس یوتھ فیسٹیول میگا کرپشن اسیکنڈل میں رانا مشہود کی 8 جولائی کو صبح 11 بجے نیب میں طلبی ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی انکوائریاں شروع کردی ہیں۔ یہ آپکی بھول ہے کہ ہم اپنی پارٹی سے وفادریاں تبدیل کرلیں گے۔
رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ سب سے پہلے فردوس عاشق اعوان کا احتساب ہونا چاہیئے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن ںے رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انھیں امریکہ جانے سے روک دیا تھا جبکہ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور اس کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News