
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پمز اسپتال سے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔
گز شتہ روز ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو دوا کے ری ایکشن سے الرجی کی شکایت پر پمز اسپتال لایا گیا جہاں ان کے خون اور دیگر ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور گھر جانے سے منع کیا تاہم انہوں نے یہ بات نہیں مانی اور گھر منتقل ہو گئی ہیں۔
عمران خان نے معاون خصوصی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انکی خیریت دریافت کی اور صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیر اعظم کی جانب سے معاون خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News