 
                                                                              جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پارٹی کامرکزی مجلس عاملہ کا پہلا باضابطہ اجلاس 27 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگاجس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔
اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام (ف) کےمرکزی مجلس عاملہ کےاراکین کودعوت نامہ جاری کردیا گیاہے۔اجلاس میں جےیوائی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہناہےکہ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کی تبدیلی کےبعد کی حکمت عملی پرمشاورت ہوگی۔اجلاس میں اسلام آباد دھرنہ کی تیاریوں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 