گجرات میں انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد ہلاک کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گجرات میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور نقشے برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں طیب، بلال اور نادر شامل ہیں۔
تینوں دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ اور ریڈ بک میں شامل تھے، تینوں دہشت گرد 2007 کے پی اے ایف بس حملے میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد سرگودھا پولیس ٹریننگ اسکول اور میانوالی پولیس چوکی حملوں میں ملوث تھے، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
