
مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور جب تک عدالت سے جرم ثابت نہیں ہوتا سیاسی حریفوں کو گرفتار کرنے کا عمل بھی قابل مذمت ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ بنی گالا سے اجازت ملنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے اشتعال دلانا قانون کے خلاف ہے، نیب اور وفاقی حکومت کو سوچنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News