بول ٹی وی کےاینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس اور خضر حیات کےقتل کیس میں سٹی کورٹ نے تفتیشی افسر کی درخواست پر ملزم عاطف زمان کو عدالت پیش کرنے کا حکم جا ری کیا تھا تا ہم عاطف زمان کی نا ساز طبی حالت کے با عث آج بھی ملزم کو ایمبولینس میں ہی رکھ کر تفتیشی کارروائی کی گئی۔
تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہو ئے جس کا کہنا ہے کہ چالان میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کرنا ہے،اس سلسلے میں اعلی افسران سے مشاورت ہو رہی ہے۔
تفتیشی افسرنے کیس کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت بھی طلب کی ۔
وا ضح رہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دے کر ملزم عا طف زمان کو دو اگست تک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
