
عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔
عرفان صدیقی کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، تاہم مقامی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اوردلائل سننے کے بعد ان کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرعرفان صدیقی کو گرفتارکیا تھا،بعد ازاں عدالت نے عرفان صدیقی کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔
یاد رہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر ن لیگ اور دیگر افراد کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News