
مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کی 52 ویں برسی آج پورے قومی جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
بانی پاکستان کی ہمشیرہ نے قیام پاکستان کی تحریک میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ مسلمان خواتین میں تحریک ازادی کی شمع روشن کرنے کا سہرا انھی کے سر ہے۔
یونیورسٹی آف کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ممبئی میں باقاعدہ پریکٹس کی لیکن جب 1929 میں ان کے خاوند کا انتقال ہوگیا تو وہ اپنا نجی کلینک بند کرکے بھائی کے گھر منتقل ہوگئیں۔ ان کی شادی 1918 میں ہوئی تھی۔
اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح کے گھر منتقل ہونے کے بعد انہوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔
محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری جیسا اہم کام اپنی نگرانی میں انجام دیا۔ انہوں نے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News