
وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے اہم ملاقات کی جس میں چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک کی ناکامی کے لئے پر اعتمادی کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق وزیر اعظم سے مشاورت مکمل کرلی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے صادق سنجرانی کو ناکے خلاف سینیٹ میں چلنے والی تحریک کے خلاف ڈٹے رہنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ آپ ہاوس کو شاندار انداز میں چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمیں سینٹ کو تحریک کے خلاف یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس تحریک کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے جبکہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی باتیں کرنے والے چیرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں، تو کیا یہ جمہوری عمل ہے؟
ملاقات کے دوران وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم کو اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نےنمبر گیم سے متعلق بریفنگ بھی دی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News