اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناہے کہ فوجی دستے بھیجنے والے ممالک زمینی حقائق سے با خبر ہوتے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق میلحہ لودھی نےسلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ امن مشنز کو کامیاب بنانے کے لیے شراکت داروں میں مزید مشاورت پر زور دیا۔
ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ منظم اور فعال تعاون سےامن مشنز کے مقاصد کے حصول میں مدد ملے گی۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان چھ دہایوں سے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فوجی دستے بھیج رہا ہے۔ پاکستان نے چھیالیس امن مشنز میں دو لاکھ سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار بھیجے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے امن مشنز میں افواج بھیجنے کے ساتھ ساتھ پالیسی سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ امن مشن دستے شورش زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی آنکھوں اور کانوں کا کردار ادا کرتے ہیں ۔
اس سے قبل سلامتی کونسل میں ملیحہ لودھی نے خطاب کے دوران کہا تھا کہ منظم جرائم اور دہشت گردی روکنے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
