
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کرلی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنعیم الحق کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا اورساتھ میں دستاویز بھی منسلک کی گئی جس میں بے نامی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئیں۔
نعیم الحق کی جانب سےمنسلک کی گئی دستاویزکے مطابق بے نامی پلاٹ نمبر 18۔2 اور پلاٹ نمبر 126 ای ون سول لائنز کراچی ضبط کرلیے گئےجن کےبے نامی دارپلازہ انٹرپرائززاورمارشل ہومزاینڈبلڈرزہیں۔
پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی بھی حکومت کی جانب سے ضبط کرلیا گیاہے اوراس پلاٹ کا بے نامی دار ندیم احمد نامی شخص ہے۔
اسی طرح بے نامی نجی بینک کے 30۔30 ملین کے شئیرز بھی سیل کردیے گئے جنکی بے نامی دار کمپنیوں کے نام سیراکام اسٹاک اینڈ کیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ اور پارک ویو اسٹاک اینڈ کیپٹل پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں۔
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کے شئیرز بھی قبضےمیں لے لیےگئے، بے نامی دار اسکائی پاک ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ،المفتاح ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اور رائزنگ اسٹار ہولڈنگ پرائیویٹ لیمیٹڈ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News