Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت ایلیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

موجودہ حکومت ایلیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حکومت ایلیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ ہے اسکے وزیر اعظم ملک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور ہم ایسی حکومت کے لئے کٹھ پتلی نہیں بن سکتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دو لیکن ہم انکا کہنا نہیں مانیں گے۔ بلاول نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں  اور ہماری معیشت آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی سمت جارہی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 3 مرتبہ اپنی 5 ساالہ حکومت کی مدت پوری کی ہے جو کوئی اور نہیں کرسکا اور اب ہمارے راستے کو روکا جارہا ہے۔ بلاول نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ْحکومت ہی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا، حکومت کو چائیے کہ وہ اپنا کام کرے اپوزیشن نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی اس پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول کو جمہوریت کا علم نہیں ہے انہوں نے اپنے والد صاحب سے تعریفیں کرنا سیکھی ہیں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ اب عوام باشعور سے اور اب جمہوریت کا نام اقتدار میں شامل کرنے کا ہے نا کہ عوام کو لوٹنے کا۔

Advertisement

مراد سعید نے کہا کہ کسی کو  این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی پانامہ کیس سے نجات ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر