 
                                                                              وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اوران کی بیٹی کو چترال میں گولن کے مقام سے ریسکیو کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق گولن میں سیلابی ریلے اور گلیشئیر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا ، وزیراعظم کی ہمشیرہ کو ریسیکو کرنے کے لئے پاک فوج سے ہیلی کاپٹر کے لئے رابطہ کیا گیا ، ہیلی کاپٹر آتے ہی وزیراعظم کی ہمشیرہ کو ریسیکو کر لیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کی بہن علیمہ خان اوربیٹی سیرو تفریح کے لئے چترال میں موجود تھیں کہ اسی اثناء میں گولن کے مقام پر اچانک گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث سیلابی ریلے سے کئی دیہات زیر آب آگئے تھے۔جس کے بعد گولن سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 