سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے احتساب عدالت کو دستیاب دستاویزات کی روشنی میں ریفرنس کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈاکٹرعاصم حسین کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی دسمبر 2012 کی انکوائری کی مکمل رپورٹ نیب نے ریفرنس میں شامل نہیں کی۔ ریفرنس میں کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کی کاپی موجود ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین کی طرف سے کہا گیاکہ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی حکومت کے دور میں بیرون ممالک سے کھاد منگوانے کے معاملے پر انکوائری کی تھی اس انکوائری رپورٹ کو ریفرنس کا حصہ بنایا جائے۔
احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کی کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی انکوائری رپورٹ کو ریفرنس کا حصہ بنانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست مسترد کردی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کے معاملےپرریفرنس دائر کررکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
