
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےضمانت قبل ازگرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے درخواست دائرکردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں چئیرمین نیب اورسیکریٹری وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس دائرہونےاورتفتیش مکمل ہونےتک گرفتاری سے روکا جائے۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ملزم کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں جبکہ ایل این جی کوٹہ کیس میں لگائے گئے الزمات بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ چئیرمین نیب کی جانب سے مفتاح اسماعیل کےوارنٹ گرفتاری جاری کیےگئےتھے۔مفتاح اسماعیل نے گزشتہ ہفتےسندھ ہائی کورٹ سےحفاظتی ضمانت کروائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News