Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع

Now Reading:

شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع
Shahid Khaqan remand extended

اسلام آباد  کی احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے  رہنما شاہد خاقان عباسی کومزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

نیب نے ایل این جی کیس میں زیر حراست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی ٹرمینل ون سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ان کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔

دوران سماعت شاہد خاقان عباسی نے اپنی صفائی میں  کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کوئی جرم ہی نہیں کیا۔ چاہتا ہوں حقیقت دنیا کے سامنے آ جائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  نیب کو میرا 90 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیں۔

Advertisement

 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہد خاقان عباسی کومزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ نیب نے 18 جولائی کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

 نیب کا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیرِ پیٹرولیم ایک ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر