
الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے،فیصلہ ستائیس اگست کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطا بق مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیرسربراہی تین رکنی بنچ نے سماعت کی،ن لیگ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ قانون کے مطابق، صرف پارٹی الیکشن چیلنج ہو سکتا ہے لیکن پارٹی کی طرف سے کی گئی نامزدگیاں چیلنج نہیں کی جا سکتیں،مریم نواز کی نامزدگی قانون کے مطابق کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا، ارشاد قریشی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نامزدگی کس قانون کے تحت ہوئی، اس کا حوالہ بھی دیں؟
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا ، آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ مریم نواز کی نامزدگی ہوچکی ہے،پہلے آپ کہتے تھے تعیناتی ہوئی ہے تو درخواست گزار نوٹیفکیشن دے۔
ن لیگ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پارٹی الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام نہیں، درخواست ناقابل سماعت قرار دی جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
جو ستائیس اگست کو سنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News