Advertisement
Advertisement
Advertisement

جج ویڈیو سکینڈل، شہباز شریف نے سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا

Now Reading:

جج ویڈیو سکینڈل، شہباز شریف نے سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا
Maryum and Shahbaz

Maryam Nawaz (L), daughter of jailed former prime minister Nawaz Sharif, speaks as Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) President Shehbaz Sharif (R) look on during a press conference in Lahore on July 6, 2019. / AFP / ARIF ALI

ایف آئی اے نے جج ارشد ملک کی ویڈیو سکینڈل پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نےن لیگ کے رہنما شہبازشریف اورمر یم نواز سے اس حوالے سے تفتیش کی شہبا زشریف نے تفتیش کے دوران سارا معاملہ مر یم نواز پر ڈال دیاجب کہ مر یم نواز نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا ہے۔

مریم نواز نے دوران تفتیش بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی،جج کی ویڈیو بنانے میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ پریس کانفرنس میں مریم صفدر کا مخاطب کونسا ادارہ تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ مریم سے پوچھیں، شہباز شریف نے بیان میں کہا جج کی ویڈیو کا مریم صفدر نے پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل بتایا، ارشد ملک کی قابل اعتراض ویڈیو دیکھی نہ اس کا علم ہے، مریم صفدر نے آڈیو اور ویڈیو الگ الگ ریکارڈ کرنے کا بتایا۔

ویڈیو کی انکوائری تاحال مکمل نہیں ہوئی اس حوالے سے مزید تفتیش ابھی بھی جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نائب صدر مر یم نوازکی جانب سے دھماکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے پاس ایک ویڈیو موجود ہے جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس میں دباؤ کے تحت فیصلہ دیا۔

مر یم نواز کے اس دعوے کے بعدجج ارشد ملک  نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان الزامات کی تردید کی، اور شریف خاندان پر جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے انہیں ان کے حق میں فیصلہ دینے کیلئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی، انہیں رشوت دینے کی کوشش کی گئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر