
کشمیر اور لا ئن آف کنٹرول کی مو جو دہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظرآرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کل طلب کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کورکمانڈرکے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جا رحیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی کی صورتحال ،ایل او سی پرکلسٹربم حملے اوربھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں اور کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف، ایئر چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے علاوہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈا پور، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی۔
مو جو دہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہو ئے پارلیمٹ کا مشترکہ اجلاس بھی کل طلب کیا گیا ہے، اجلاس دن گیارہ بجے ہو گا۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News