وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا وہ ہرفورم پرآواز اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق غلام اسحاق خان انسٹیٹوٹ کےنئےبلاک ک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھا کہ کشمیر کے لوگوں سےوعدہ ہےدنیا بھر میں کشمیر کاکیس لڑوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگرپاکستان نہ بنتاتوآج ہمارےساتھ وہی ہوتاجومقبوضہ کشمیرمیں ہورہاہے،آرایس ایس کا نظریہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے۔
انہوں نے بابائے قوم کے نظریے کی تائیدکرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ہندوانتہاپسندوں کی سوچ کوسمجھ گئےتھے،اگرپاکستان نہ بنتا توآج ہمارےساتھ وہی ہوتاجومقبوضہ کشمیرمیں ہورہاہے۔
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے خود کو سفیر کشمیر کا ٹائٹل دے دیا ہے،قوم سے وعدہ ہے کشمیرکی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر لڑوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
