
آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جسمانی ریما نڈ میں 21 اگست تک تو سیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق لاہور کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سے مزید تفتیش کی ضروت ہے، بہت سے معاملات میں ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، حمزہ شہبازسے اکاونٹس اورٹرانزیکشن کی تفتیش کرنی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کی تھی اور شہبازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کی تھی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 جنوری 2018 کو رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا، بعد ازاں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News