
مسلم لیگ کی گر فتار رہنما مریم نواز کےلئے جاتی امراءکو سب جیل قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر وادی گئی ہے۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
اس قرار داد کے متن میں درج ہے کہ مریم نواز کےلئے جاتی امراءکو سب جیل قراردیا جائے کیو نکہ لاہور نیب آفس میں خواتین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
متن کے مطا بق ڈے کیئر سینٹر صرف نیب آفس میں کام کرنے والی خواتین اور ان کے بچوں کےلئے مختص ہے جبکہ نیب لاہور آفس میں تفتیش کےلئے کوئی ایک خاتون افسر بھی موجود نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن نے مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مریم نواز کی رہائشگاہ جاتی امراءکو سب جیل قراردیا جائے، جس طرح نیب نے فریال تالپور کی اسلام آباد رہائشگاہ کو سب جیل قراردیا ہے۔
متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مردوں کےلئے مخصوص جگہ پر مریم نواز سے تفتیش کرنا غیر قانونی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر جو بظاہر سب سے اہم معاملہ زیر بحث ہے وہ یہ ہے کہ ملزمہ کو گرفتاری کے بعد کہاں پر رکھا گیا ہے۔
میڈیا کے کچھ نمائندے ذرائع سے یہ خبریں چلا رہے ہیں کہ نیب کے حکام نے مریم نواز کو گرفتار کرنے اور پھر نیب کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اُنھیں لاہور کے نیب کے دفتر میں رکھا ہے۔
اس عمارت میں نیب کی خواتین اہلکاروں کے بچوں کے لیے ایک ڈے کئیر سینٹر بنایا گیا ہے،اس ڈے کئیر سینٹر بنانے کا مقصد یہ تھا کہ ڈیوٹی کے دوران اگر نیب کی خواتین اہلکار اپنے شیرخوار بچوں کو ساتھ لے کر کام پر آتی ہیں تو وہاں پر ان بچوں کی دیکھ بھال کی جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News