
پا ک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کرا چی میں صفائی کے معا ملے پر مئیر کراچی سمیت دیگر زمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈال کر تحقیقات کی جانی چاہئے۔
کرا چی میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے پی ایس پی کے رہنما مصطفی کمال نے کرا چی کی بڑھتی ہو ئی گندگی اور صفائی کی نا قص کا ر کر دگی پر بر ہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی میں صفائی کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں، سٹی حکومت ، سندھ حکومت اور وفاقی کوشش بھی ناکام ہوگئی، کیا کراچی میں صفائی کے لئے اقوام متحدہ کو بلانا پڑے گا؟
انھوں نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کراچی میں صفائی کا مسئلہ حل ہی نہیں ہوسکتا، جو یہ کہتا ہے کہ کراچی میں صفائی ممکن نہیں وہ کرپٹ اور نا اہل ہے، ان لوگوں کو علم ہی نہیں کہ صفائی ہوگی کیسے، ایسے کرپٹ لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے چاہئے ، ایماندار قیادت اس مسئلے کا پہلا حل ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ کرا چی شہر میں پانچ جی ٹی ایس قائم کیا جانے چاہئے، یوسی چیرمین کو اختیار دیں، سولڈ ویسٹ محکمہ ختم کرکے اختیارات یوسیز کے حوالے کریں،
مصطفی کمال نے مئیر کرا چی وسیم اختر کوبھی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ مئیر کراچی سمیت دیگر زمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈال کر تحقیقات کی جانی چاہئے، ان کو لندن کا بھی مئیر بنا دو تو یہ لندن کو بھی لیاری بنا دیں گے۔
اسی دوران مصطفی کمال نے مو جودہ کشمیر کی کشیدہ صورتھال پر بھی با ت کر تے ہو ئے کہا کہ پی ایس پی ہر محاز پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیریوں کی آزادی اب بہت دور نہیں ہے، مجھتا ہوں کہ پاکستان پر جنگ مسلط کردی گئی ہے، دنیا کا مفاد بھارت سے وابستہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی میں کشمیر کی جنگ لڑی ہے، مسئلہ کشمیر پر وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دینگے، شمیر جاکر اپنے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر جاری مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتا، دنیا میں کوئی مظلوم کی مدد نہیں کرتا، سب مفاد دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News