Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم نے کشمیریوں کو بتایا کہ پاکستانی انکے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کا ٹوئٹ

Now Reading:

قوم نے کشمیریوں کو بتایا کہ پاکستانی انکے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کا ٹوئٹ
imran khan tweet

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اپنے عوام پر فخر ہے جنہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا اور کشمیریوں کو بتایا کہ پاکستانی انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کے ظلم وستم کے شکار کشمیریوں کو پاکستانی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا ایجنڈا مذہبی منافقت پر مبنی ہے جبکہ مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بھارت پر ہندواتا کا قبضہ خطے اور دنیا کے امن کےلئے مسلسل خطرہ ہے لیکن پاکستانی قوم نے دنیا کو بھارت میں نازی سٹائل حکومت ،آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندواتا زہنیت اور نظریہ اور خطرے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی قوم سے اپیل پر آج ملک بھر کے عوام مظلوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور دنیا کو واضح پیغام پہنچانے کیلئے گھروں سےنکل گئے تھے جبکہ ملک بھر کےعوام نے کشمیریوں سے عملی طور پریکجہتی کا اظہارکیا اور اس سلسلے میں دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک اہم شاہراہوں پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں‌ کر سکتی، آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی جریدے میں لکھے گئے کالم میں کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں جنوبی ایشیا میں امن ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر