
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق قو می سلا متی میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
کمیٹی میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے، صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر ،گورنر اور وزیراعظم گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوں۔
اجلاس میں وزرات خارجہ و دفاع کی جانب سے ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایل او سی کی صورتحال بھی زیرغور آئےگی۔
وفاقی وزراءمیں شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، اعظم خان سواتی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید احمد، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ممبران قومی اسمبلی اسعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، امیر حیدراور اعظم خان کمیٹی میں شرکت کریں گے۔
سینیٹرز میں مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر حاصل خان بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، محترمہ ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انور الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان بھی کمیٹی میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس ہوا تھا ، جس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News