
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نےلائن آف کنٹرول پرجوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باغ سیکٹرپرجوانوں کےساتھ نمازعید کے بعد پاکستان کی ترقی اورملک میں امن واستحکام کیلئے دعائیں مانگیں۔
اس موقع پر چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومت نےمسئلہ کشمیرکےحل کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیرسے ہٹا کر ایل اوسی پر منتقل کروانا چاہتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مذہب قربانی اور سچ کے ساتھ کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہم پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News