
وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ بھارت نےاپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کرلیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تقسیم ہو کررہے گا۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ بھارت نے صرف کشمیرپرنہیں چائنا کی خودمختاری پربھی حملہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ چین نے بھی جارحانہ بھارتی اقدام کی مخالفت کردی ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے اور کشمیرکا ہر فیصلہ کشمیریوں کی امید اور خواہش کے مطابق ہی ہوگا۔
وفاقی وزیرمراد سعید نے اجلاس میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ عمران خان کل بھارت کااصل چہرہ سامنےلائےہے۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل یہ احتجاج پروڈکشن آرڈرکیلئےکررہےتھےنہ کے وزیر اعظم کی عدم موجودگی کیخلاف۔
مراد سعید نے کہا کہ ہمارےگھروں میں آج بھی جب دعا کیلئے ہاتھ اٹھتے ہیں تواس میں کشمیرکاذکرہوتا ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید برہان وانی کی شہادت نےآزادی کشمیرتحریک میں نئی روح پھونکی، بھارت سمجھتا ہے برہان وانی کو شہید کرکے تحریک دب جائے گی۔
واضح رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسا بق صدرآصف علی زرداری نے کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنےکے لیے تاریخ کا سہارا لینا ہوگا.سلیکٹڈ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند ہیں ہمیں اس کا سب پتا ہے،حکومت کو اب کشمیرکے لیے کچھ کرنا ہوگا،اگر ہندو دہشت گرد ہے تو یہ ہم نے تو ہندوستان ک اداکاراؤں کو نہیں بلایا آپ نےبلایا، ہم توروز بمبئی گھومنے نہیں جاتے تھے آپ جاتے تھے۔
جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت دنیا کے سامنے قابض کے طور پر سامنے آیا ہے پاکستان کو اس معاملے پر بھارت کو پوری طرح بے نقاب کرنا چاہیے، پاکستان کو کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر لے کے جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News