
مودی حکومت کشمیر میں مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان ہو گئی ہے، جس کا منہ بو لتا ثبو ت یہ ہے کہ صحافیوں کے بعد بھارت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے وفاقی وزیرمراد سعید کا اکاؤنٹ بھی بند کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
Deploy armies, put barricades, suspend media, impose curfew, bare people from going IOK. We can’t be silenced India, you will still be exposed. You will still be exposed.#KashmirGenocideByModi #KashmirWantsFreedom pic.twitter.com/1tCLbUaCGh
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 24, 2019
تفصیلات کے مطا بق بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے نا صرف مودی حکومت بری طرح پریشان ہے بلکہ بھارت کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے والی آوازوں کو بھی دبانے کے درپے ہو گیا ہے۔
تا زہ ترین اطلا عات کے مطا بق صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کروانے کی کوشش شروع کر دی گئی، صدر پا کستان عا رف علوی کے بعد بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ سے وفا قی وزیر مراد سعید کا اکاونٹ بھی بند کرنے کی درخواست کر دی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔
Advertisement"Armed forces in kashmir are detaining kids and molesting women and girls."
The report was compiled using conversations with hundreds of people in and around #IOK all of whom were too afraid to speak on camera for fear of Indian government persecution.https://t.co/rJTVmyH3AE— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) August 16, 2019
بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت موصول ہونے پر ٹویٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا جس کے بعد بھارت کی جانب سے مراد سعید کا ٹویٹر اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی، بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News