
سابق صدر آصف علی زرادری کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال کے شعبہ امراض قلب منتقل کر دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطا بق سابق صدر آصف علی زرادری کو سخت سیکیورٹی میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا،سیکیورٹی کی وجہ سے سابق صدر کو بکتر بند گاڑی میں پمز کے دوسرے دروازے سے کارڈیک سنٹر میں لایا گیا ہے۔
پمز ہسپتال کا چار رکنی میڈیکل بورڈ کارڈیک سنٹر میں سابق صدر کا طبی معائنہ کررہا ہے جبکہ اس موقع پر پمز ہسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ بھی کر دی گئی ہے۔
وا ضح رہے کہ آصف زرداریکی مو جودگی کے با عث پولیس کی بھاری نفری پمز ہسپتال میں مو جود ہے، کارڈیک سنٹر میں وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتہ آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو گزشتہ ہفتہ وزارت داخلہ بجھوایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News