
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کوفوڈ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ڈینش ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت اور روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کے لئے یک طرفہ اقدام اٹھایا ہے۔بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود ہے۔ کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے لیے تیار تھے اور تیار ہیں ۔ڈنمارک نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں کمی لانے اور کرفیو کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اس موقع پر ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News