
اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا کہ آج سینیٹ میں ضمیرفروشی ہوئی اور امیر ترین کا جادو چلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی پرردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔
تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سیٹ پارٹی کی امانت ہے،واپس کررہا ہوں۔
یادرہےاس سے قبل ایوان بالا میں واضح اکثریت کے باوجود بھی اپوزیشن چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ہٹانےمیں ناکام ہوگئی۔
ایوان بالامیں بیرسٹرمحمد علی سیف کی صدارت میں ہونے والےاجلاس میں ووٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا تھا،جس کے تحت تحریک عدم اعتماد کےحق میں مطلوبہ ووٹ پورےنہیں ہوئےاوراپوزیشن کی تحریک کےحق میں 50 ووٹ پڑے، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کومسترد کردیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News