
کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیوایم بحالی کمیٹی تنظیم کے سربراہ فاروق ستارکےخلاف ہتک عزت کےمعاملےپردرخواست کی سماعت کےدوران کنورنوید کے وکیل نے جواب جمع کروانے کیلئے مزیدمہلت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفاروق ستارکراچی کی مقامی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت شروع ہوئی توفاروق ستار کےخلاف ہتک عزت کی درخواست دائرکرنےوالےایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنورنوید کےوکیل کی جانب سےجواب جمع کروانے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی گئی۔
بعد ازاں عدالت نےوکیل کنور نوید کومزیدمہلت دیتےہوئےسماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ کنور نوید نے فاروق ستار کے خلاف الزامات پرہتک عزت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News