
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو چوہدری شوگرملزکیس میں شامل تفتیش کرلیاہے اور چوہدری شوگر مل میں شئیرز اور انوسٹمنٹ سمیت دیگر تفصیلات مانگ لیں ہیں۔
نیب نے حمزہ شہباز کو چوہدری شوگر ملز میں شامل تفتیش کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر ملز میں شیئرز اور سرمایہ کاری سمیت دیگر معاملات سے متعلق پوچھ کچھ کی گئی۔
حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر مل کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم سے متعلق سوالات کئے گئے ہیں کہ چوہدری شوگر مل کی رقم کس اکاؤنٹ میں آتی تھی؟ الیکشن کمشن کے روبرو چوہدری شوگر مل کے شئیرز ظاہر نہ کرنے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حمزہ شہباز کو چوہدری شوگر ملز سے بھی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ہوئیں۔
واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بھی انکوائری کر رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News